قصور : جاسوس طیارہ گر کر تباہ

kasur

kasur

قصور کے نواحی گاں سرہالی کلاں میں آج صبح 10بجے کے قریب ایک جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ قصور کے نواحی گاں سرہالی کلاں میں صبح دس بجے کے قریب ایک نامعلوم ساڑھے3فٹ لمبائی والا بغیر پائلٹ کا طیارہ گاں کے تالاب میں گرا۔ طیارہ سرخ رنگ کا بنا ہوا اور اس کے پروں پر پیلے رنگ کے دو ستارے بنے ہوئے ہیں اور طیارے کا اگلا حصہ گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔
اس دیسی ساخت کے طیارے کے پروں پر دو بیٹریاں لگائی گئی ہیں گاں کے لوگوں کے مطابق یہ طیارہ لاہور کی جانب سے آیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملبہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور گرنے والے طیارے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔