قومی اسمبلی : سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس آج ہوں گے

assembly

assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس آج ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس میں امن و امان بالخصوص کراچی کے حالات پر بحث ہو گی۔ سینیٹ کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے قائم مقام چیئرمین جان محمد جمالی جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہو گا۔ کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث دونوں ایوانوں کے اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے کراچی کا معاملہ جارحانہ انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔