قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچز کل ہونگے

snooker

snooker

سابق ایشین نمبر دو خرم آغااور قومی چیمپیئن شاہد آفتاب نے نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
کراچی میں جاری نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے بیسٹ آف نانن فریم پر مشتمل کوارٹر فائنل میں سابق ایشین نمبر دو خرم آغا نے خیبر پختونخواہ کیشرجیل محمود کو سخت مقابلے کے بعد پانچ چار فریم پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔دوسرے میچ میں پنجاب کے محمد آصف طوبا نے اسجد اقبال کو پانچ ایک سے شکست دی۔تیسرے میچ میں عمران شہزاد نے سندھ کے عبدالستار کو دلچسپ مقابلے کیبعد پانچ تین سے ہرایا۔ چوتھے مقابلے میں قومی چیمپیئن شاہد آفتاب نے سلطان محمد کو پانچ دو کیفرق سے شکست دیکر سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل کرلی۔
سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائینگے، خرم آغا کا سامنا محمد آصف طوبا سے ہوگا جبکہ دوسرے مقابلے میں عمران شہزاد اور شاہد آفتاب آمنے سامنے ہونگے