قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پر ڈینگی مچھر کا حملہ

cricket t20

cricket t20

کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پر ڈینگی مچھر کا حملہ ھوگیا ھے اور لاھور کے دوکھلاڑی ڈینگی کا شکار ھو چکے ھیں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ لاھور سے کراچی منتقل کرنے کی وجہ ڈینگی وائرس تھا لیکن کراچی میں بھی ڈینگی مچھر نے کرکٹرز کا پیچھا نہیں چھوڑا۔
لاھور لائنز کے جہانگیر مرزا پیر کی صبح ڈینگی کا شکار ھوئے اور پھر دوپہر میں لاھور ایگلز کے عماد علی کو بھی تیز بخار کا شکار ھونے کے بعد ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انکے بارے میں بھی خدشہ ھے کہ وہ ڈینگی کا شکار ھو گئے ھیں۔ لاھور کے ٹیم منیجر شاھد حامد بٹ نے دونوں کھلاڑیوں کے بیمار ھونے کی تصدیق کی ھے۔