قومی کرکٹ ٹیم، کوچ کی تقرری میں تاخیر کا امکان

zaka

zaka

قومی کرکٹ ٹیم کی تقرری میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ نئے کوچ کا تقرر انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے نہیں ہوسکے گا۔
انگلینڈ کیخلاف یواے ای میں سیریز سے پہلے وقار یونس کے جانشین کی تقرری کا امکان نہیں ہے۔ انتخاب عالم کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی کمیٹی نے ہیڈ کوچ کے امیدواروں کی مختصر فہرست بورڈ کو دے دی ہے۔ کوچنگ کیلئے معاون اسٹاف بھی نئے کوچ کی خواہش پر مقرر کیا جائے گااسی لئے ہیڈ کوچ کی تقرری آئندہ ماہ انگلینڈ سیریز سے پہلے ممکن نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور قومی ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ خواہش مند امیدواروں سے مالی امور طے کئے جارہے ہیں جس کے بعد نئے کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر کی تقرری میں بھی ہیڈ کوچ کی رائے لی جاسکتی ہے۔