قومی کرکٹ کوچ کا اعلان بنگلہ دیش کیدورے کے بعد ہوگا

pak cricket

pak cricket

پی سی بی کی کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ اور معاون کوچز کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کا رسمی اعلان بنگلہ دیش کے دورے کے بعد کیا جائیگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے آسٹریلیا کے ڈیو واٹمورمضبوط امید وار ہیں۔ واٹمور کی زیر نگرانی سری لنکا نے انیس سوچھیانوے کا ورلڈ کپ جیتا اور دوہزارسات میں بنگلہ دیش نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
باب وولمر کے انتقال کے بعد بھی ڈیو واٹمور پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار تھے لیکن جیف لاسن کو ان پر ترجیح دی گئی۔ بیٹنگ کیلئے قومی ٹیم کے موجودہ عبوری کوچ محسن خان، بولنگ کیلئے عاقب جاوید اور فیلڈنگ کیلئے جولین فائونٹین کے نام لئے جارہے ہیں۔
کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی کی قائم کردہ کمیٹی کے رکن اور ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر نوشاد علی کاکہناہے کہ ہیڈ کوچ کا چنائو پاکستان ٹیم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہاگیاہے اور وہ اس جاب کیلئے انتہائی مناسب ہیں۔