لائرز ورلڈ کپ : قومی وکلا ٹیم جمعرات کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی

Lawyers World Cupلاہور: پاکستان وکلا کرکٹ ٹیم تیسرے لائرز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جمعرات کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی۔ تیسرا لائیرز کرکٹ ورلڈ کپ سات سے بائیس اگست تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ جس میں ٹیسٹ کھیلنے والے آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم حصہ لے گی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلے ورلڈ کپ میں انہیں فائنل اور دوسرے میں سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔ اس مرتبہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور وہ جیت کے لئے پر امید ہیں۔