لاس اینجلس: کارٹون فلم ایڈونچر آف ٹن ٹن کا ریڈ کارپٹ

adventure of tintin

adventure of tintin

لاس اینجلس میں کارٹون فلم ٹن ٹن کا پریمیئرہوا۔ بچوں کی پسندیدہ فلم میں کرداروں کو اپنی آواز دینے والے اسٹارز نے ریڈکارپٹ پر شرکت کی۔ اسٹیون اسپیل برگ کی فلم ایڈونچر آف ٹن ٹن کے ٹریلر نے ابھی سے دھوم مچا دی ہے۔ کامک بک سے فلمی شکل میں آنے والی ٹن ٹن فلم کے ریڈکارپٹ پر جیم بیل نے شرکت کی۔ جنھوں نے ٹن ٹن کے کردارکو اپنی آواز دے کر فلم میں جان ڈال دی۔
فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں ڈینئیل کریگ، سائمن پیگ، اور نِک فروسٹ نے بھی کام کیا ہے۔ فلم ایک مہم جو لڑکے ٹن ٹن کے گرد گھومتی ہے جو ہمیشہ سے انوکھے کارنامے انجام دے کر دوسروں کی جان بچاتا ہے۔ فلم اکیس دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔