لاڑکانہ : صدر کی قائم کردہ کمیٹی کل ایم کیو ایم سے مذاکرات کریگی

ayaz soomroلاڑکانہ : صوبائی وزیرقانون محمد ایاز سومرو نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قائم کردہ کمیٹی کل سے ایم کیو ایم سے مذاکرات شروع کرے گی۔
لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی سمیت سندھ میں امن امان اور ایم کیوایم کے اشوز پر بات چیت کی جائے گی۔ کمیٹی صدر پاکستان آصف علی زرداری کو رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ایم کیو ایم کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔