لاہور، انڈر19فٹ بال ٹیم تہران روانہ ہو گئی

pak football

pak football

پاکستان کی انڈر19فٹ بال ٹیم لاہور ایئر پورٹ سے ورلڈ کپ کوالی فائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے تہران روانہ ہو گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ شہزاد انورکا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ رانڈمیں پاکستان کا مقابل پانچ ٹیموں سے ہو گا جس میں ازبکستان، ایران، ترکمانستان اور انڈیا شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتا ن صدام حسین کا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ راونڈ میں ایران اور ازبکستان کی ٹیموں سے سخت مقابلے کی امید ہے۔