لاہور:شاہدرہ سے بین الاَضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرکے بین الاَضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تین ڈاکوئوں میں گینگ کا سرغنہ عارف عرف رانو بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 14 موٹر سائیکلیں،6 موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ لاہور، شیخوپورہ، قصور اور دیگر اضلاع میں وارداتیں کرتا تھا۔