لاہور : ڈینگی سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے

dangue

dangue

لاہور میں ڈینگی سے آج مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 261 ہوگئی۔ ڈینگی وائرس کے حملے پوری شدت سے جاری ہیں، اور پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ناکافی نظر آرہے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، وزیراعلی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس میں سردیوں میں بھی مچھر مار مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹریننگ شروع کردی گئی، لاہور میں پرانے اور استعمال شدہ ٹائروں کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔