شیخوپورہ کی خبریں 13/2/2017

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ : تھیم پارک میگا پراجیکٹ کے طور پر بنایا جائے گا جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا منصوبہ ہو گا۔ 680 ایکڑ رقبہ پر محیط اس میگا پراجیکٹ میں دنیا بھر میں بنائے جانے والے تھیم پارکس کی طرح ہر سہولت میسر ہوگی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اس منصوبے کو لاہور اور شیخوپورہ کے وسط میں بنائے جانے کا عزم سے یونانی کمپنی لیاڈ کے نمائندوں نے اے سی فیروزوالہ رانا شکیل اور ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اروڑہ کے ہمراہ جگہ کے معاینہ کے لئے دورہ کیا ۔ پارک کے لئے جگہ کا چنائو ایسے مقام پر کیا گیا ہے جہان سے لاہور اور سیالکوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے براہ راست رسائی ممکن ہوگی جبکہ مُلکی شاہراہوں سے سفر کرنے والے موٹروے سے رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ پاکستان کے عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تھیم پارک انٹرنیشنل شہرت کا حامل ہوگا اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا ۔ ایسے تفریحی منصوبے کے لئے جگہ کا تعین موٹرواے کے عقب میں کیا گیا ہے جس کے معائینہ کے بعد جانچ پڑتال اور دیگر معاملات پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔ ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر اے سی فیروزوالہ اور ڈی او انفارمیشن شیخوپورہ نے معائینہ اور دیگر معاملات کے لئے آنے والی ٹیم کو ہر مکمن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ڈی سی شیخوپورہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیم پارک کا بننا خوش آئند ہے اور شیخوپورہ کے تعین کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بے حد شکر گزار ہیں۔
٭٭٭٭٭
کرپشن کرنے والوں کی شیخوپورہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ڈی سی شیخوپورہ
جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت سزا کے قابل ہیں۔

شیخو پورہ13 فروری 2017 ء :- …ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے اطلاع ملنے پر معاملے کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کرتے ہوئے سینئر ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے آر ایچ سی کالا شاہ کاکو میں ریکارڈ چیک کیا اور بیان قلمبند کیئے۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی ، ڈی ایچ او شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈی او فیروزوالہ پر مشتمل ٹیم نے اپنی جائزہ رپورٹ ڈی سی ارقم طارق کو پیش کی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی سی شیخوپورہ نے ڈاکٹر عامر اقبال اور ڈسپینسر نسیم طارق کے فوری ضلع بدری اور پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت سزا سنانے کی سفارشات کے ساتھ ساتھ ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے سیکرٹری پرائمری اور سیکنڈری کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر سی ای او ہیلتھ کو اگلے 24 گھنٹے میں مثبت رپورٹ پییش کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینٹری پیٹرول عبدالحق کی فوری تبدیلی کے احکامات بھی جارہ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی شیخوپورہ میں کوئی جگہ نہیں آیندہ مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اختیارات کے ناجائز استعمال پر کوئی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔