لاہور : ن لیگ کو اپنے حق میں فیصلے دینے والی عدالتیں پسند ہیں۔ پرویز

pervez elahiلاہور : سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کو آنے والے دنوں میں بڑی مایوسی کا سامنا ہو گا۔ نون لیگ کو وہ عدالتیں اچھی لگتی ہیں، جو ان کے حق میں فیصلے کریں۔
لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ اورعدلیہ کے درمیان تصادم کرانے میں ناکام ہو گئی۔ موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے نام پر اربوں روپے تندوروں میں جلادیئے۔ سینئر وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ہمارے دور کے منصوبے عوام کوفائدہ پہنچارہیہیں، جس سیکم آمدنی والے افراد کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلبوں میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کئے جائینگے۔