لاہور : ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس ہو گئی

dengue

dengue

ڈینگی کی وباء کو روکنے کے لئے تمام تر اقدامات کے باوجود لاہور میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چوبیس ہو گئی ۔ سری لنکن ٹیم کے ماہرڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابوپانے میں وقت لگتا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے اور اس وقت تمام اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے ۔ اکثر اسپتالوں میں ڈینگی کے باعث جو مریض جاں بحق ہوجاتے ہیں ان کی وجہ موت چھپانے کے لئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں ڈینگی کے بجائے کوئی اور وجہ لکھ دی جاتی ہے۔
سال دوہزار نو میں سری لنکا میں پینتیس ہزار افراد ڈینگی کا شکار ہوئے تھے ۔ گذشتہ شب سری لنکا سے ماہر ڈاکٹر ز کی ٹیم لاہورپہنچی ہے جس میں وہ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جنہوں نیسری لنکا میں ڈینگی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔