لندن:فلم ریئل اسٹیل کا پریمیئر شو

Real Steel

Real Steel

فلمساز جیک مین کی فلم ریئل اسٹیل کا پریمیئر شو لندن میں منعقد کیاگیا، جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ باکسر عامر خان نے بھی شرکت کی اس فلم کی کہانی ہے اسٹیل کے دو آدمیوں کی جو انسانوں کی جگہ لیتے ہیں باکسنگ رنگ میں اور پھر شروع ہوتی ہے ایک دھماکا خیز جنگ.یہ روبوٹ بالکل انسانوں کی طرح لڑتے ہیں۔ یہ فلم انسانی جذبات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
ریئل اسٹیل میں مستقبل یعنی آنے والے دو ہزار بیس کے دور کے زمانے کو دکھایا گیا ہے کہ جس میں انسان کی جگہ روبوٹ رنگ میں باکسنگ کیا کریں گے۔ اس فلم کی تیاری کے لئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے بھی مدد لی گئی ہے۔ فلم پریمیئر شو کے موقع پر اسٹیل کے روبوٹ نے بھی شرکت کی۔ فلم میں ہنگامہ، ڈراما، ایکشن اور حساس انسانی محبت و تکلیف کے جذبات کو بھرپور انداز سے دکھایا گیا ہے۔ ریئل اسٹیل برطانیہ میں چودہ اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔