لندن اولمپکس کا آغاز100روز باقی، تیاریاں زور و شور سے جاری

olympics

olympics

لندن : (جیو ڈیسک) اولمپکس دو ہزار بارہ کے آغاز میں سو روز باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے اولمپک ویلج میں تعمیراتی کام مکمل اور شوٹنگ رینج کا افتتاح کر دیا گیا۔ ستائیس جولائی سے لندن میں شروع ہونے والے اولمپکس کیلئے تیس سے زائد وینیوز میزبانی کے فرائض انجام دینگے۔

انڈور گیمز، سوئمنگ ایرینا، کشتی رانی، گھڑ سواری اور دیگر وینیوز دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کی تربیت کیلئے کھول دییگئے ہیں۔ ومبلڈن میں ٹینس ایونٹ اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں تیر اندازی کے مقابلے ہونگے۔

میگا ایونٹ کیلئے تیار کردہ اوپن شوٹنگ رینج میں ورلڈ کپ ٹیسٹ ایونٹ کیلئے پچانوے ممالک کے شوٹرز نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ انڈور شوٹنگ کمپلیکس میں بھی بہت جلد سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔