لندن: ایم۔5پر گاڑیوں میں تصادم، متعدد افراد ہلاک، 35زخمی

Bridge Way

Bridge Way

برطانیہ میں ایم فائیور ہائے وے پر ستائیس گاڑیوں میں تصادم، متعدد افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق گاڑیوں میں تصادم سمرسیٹ کے علاقے برج واٹر کے قریب ہوا۔
امدادی کارکنوں کا کہناہے کہ ستائیس گاڑیوں میں تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد موٹر وے کے دونوں راستے ٹریفک کیلئے بند کردئیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔