لندن: تین پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں مزید ایک شخص گرفتار

Pak dead UK

Pak dead UK

لندن: برطانوی پولیس نے تین پاکستانی نژاد براطانوی شہریوں کے قتل کے الزام میں تین افراد کے بعد ایک اور شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے تینوں پاکستانیوں کی تدفین آج کی جائے گی۔
دس اگست کو برمنگھم فسادات میں جاں بحق تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں اکیس سالہ ہارون جہاں ، تیس سالہ شہزاد علی اور اکتیس سالہ عبدالمصور کی لاشیں ورثا آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ورثا کے حوالے کی جائیں گی ۔ برطانوی پولیس نے تینوں پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے جسے کسی وقت بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ اس سے قبل برطانوی پولیس تین افراد کو عدالت میں پیش کرچکی ہے ۔