لندن میں کرکٹ کرپشن کیس کے فیصلے کی تیاری شروع

spot fixing

spot fixing

لندن میں کرکٹ کرپشن کیس کے فیصلے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ کرکٹ کرپشن کیس میں جیوری نے جمعے کو سلمان بٹ اور مظہر مجید کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ دوبارہ سنی۔
مظہر مجید پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کا ایجنٹ تھا۔ بارہ رکنی جیوری نے کسی فیصلے پر پہنچنے کے لیے یہ ریکارڈنگ دوبارہ سنی۔ لندن کورٹ کی عدالت کے جج نے سماعت کے آخری روز بارہ رکنی جیوری سے کہا تھا عدالت کرکٹ کرپشن کیس میں جیوری کا متفقہ فیصلہ چاہتی ہے۔