لوئر دیر : نمازجنازہ کے دوران خودکش حملہ، دس جاں بحق

lower dir

lower dir

لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جنڈول کے علاقے ثمر باغ میں قبائلی رہنما کے نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو تیمرہ گرہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔