لودھراں : مٹی کا تودا گرنے سے چار خواتین جاں بحق

lodhran

lodhran

لودھراں میں مٹی کا تودا گرنے سے چار خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ واقعہ خانقاہ کھوہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مکان کی تعمیر کے دوران مٹی کا تودا گرا تھا، جس کے نتیجے میں سات خواتین اور ایک بچہ ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے میں چار خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جبکہ تین زخمی خواتین اور ایک بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔