لوگ مر رہے ہیں حکومت رپورٹیں بنا رہی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ

lahore court

lahore court

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  اعجاز احمد چودھری نے ڈینگی کے پھیلا کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ لوگ مررہے ہیں اور حکومت رپورٹوں کے پلندے بنائے پھر رہی ہے۔
نوشاب اے خان ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈی سی او اور سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی ۔ جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے پہلے سے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے۔ ڈینگی کے پھیلا کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ جاں بحق ہوئے۔