لکڑی، سایہ اور پھل حاصل کرنے کیلئے درخت لگانا نا گزیر ہیں۔ ممتاز بیگ

Tree Plantation by Rotary Club

Tree Plantation by Rotary Club

رحیم یار خان : اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ممتاز بیگ نے پلا نٹیشن پراجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم کے دوران پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکڑی، سایہ اور پھل حاصل کرنے کیلئے درخت لگانا نا گزیر ہیں۔ انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق کل زرعی رقبہ کا 25فیصد جنگلات پر مشتمل ہوناضروری ہے۔

وطن عزیز میں جنگلات کے مسلسل کٹائو اور دیگر وجوہات کی بناء پر یہ شرح خطرناک حد تک کم ہوکر صرف 4.8فیصد رہ گئی ہے۔درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے ۔یہ زمین کا حسن اور انسان کا دوست اورساتھی ہے ۔ہرشخص ،سال میںایک مرتبہ اپنی سالگرہ پر ا یک پودا بھی لگائے تو وطن عزیز سرسبزو شاداب ہو سکتا ہے۔

کلب سیکریٹری احمد اویس عارف،سمیع احمد خان و چوہدری ریاض احمد نے بتایا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی و گلوبل وارمنگ کو کم کرنے اور بارشوں کا سبب بنے کا واحد قدرتی ذریعہ ہیں۔درخت لگانا ایک فن اور اسکی حفاظت و نگہداشت کرنا ایک فن ہے۔ماحول کو خوبصورت بنانے میںروٹری کلب مستقبل میں بھی شجر کاری مہموں میں بھر پور حصہ لے کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ا س موقع پر صدر کلب سمیع احمد خان۔ وقاص ریاض، احمد اویس، جان محمد وارثی،چوہدری ریاض ودیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com