لیبیا کی فورس کا باغیوں کے علاقوں پر قبضے کے دعوی

libia

libia

لیبیا میں نیٹو طیاروں نے سرکاری اہداف پر بمباری کی ہے، سرکاری فوج نے البریقہ کا واپس لینے جبکہ باغیوں نے زلطان شہر پر قبضے کا دعوی کیاہے۔ قذافی نے طرابلس کے دفاع پر عوام کو مبار ک مبارک باد دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علی الصبح طرابلس اور دیگر شہروں میں نیٹو طیاروں نے سرکاری کمپانڈز اور تنصیبوں پر بمباری کی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازین میلوں تک سنی گئی تاہم اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات نہیں ملی۔
عرب ٹی وی کے مطابق باغیوں کے ترجمان کرنل احمد بانی نے بن غازی میں میڈیا کو بتایا کہ قذافی فورس کی توپوں کی شیلنگ کیبعد باغی البریقہ کے صنعتی علاقے سیواپس آگئے ہیں۔ بانی نے کہاکہ ادھر طرابلس کے قریبی شہر زلطان پر دو ماہ کی مسلسل لڑائی کے بعد باغیوں نے قبضہ کرلیاہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق باغیوں نے گزشتہ روز البریقہ کے صنعتی علاقے اور زاویہ پر دوبارہ کنٹرول کا دعوی کیا تھا۔ ادھر لیبیا کے ٹی وی نے قذافی کے بیٹی کی فوٹیج دکھائی جس میں خطاب کے دوران کہہ رہے ہیں کہ نیٹو اور باغیوں کے علاقوں پر قبضے کے دعوے جھوٹے ہیں۔ ادھر لییبا کے رہنما کرنل قذافی نے باغیوں کو چوہے قرار دیتے ہوئے دارالحکومت کا دفاع کرنے پر عوام اور فورسزکو شاباش اور مبارک باد دی ہے۔