لیہ کی خبریں 9/4/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کا ژالہ باری سے متاثرہ چکوک و ہیڈویریڑی کا دورہ۔ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی اور اے سی چوبارہ صفات اللہ خان بھی ہمراہ تھے۔متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دئے کر سروئے کرنے کی ہدایت۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا شفاف سروئے کر کے دو دن میں رپورٹ پی ڈی ایم اے کو بھجوانے کی ہدایت ۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کے ایک ہزار خاندانوں میں فوری طور پر فوڈ ہیمپر تقسیم کرنے کی ہدایات ۔صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے تحصیل چوبارہ میںہیڈ ویریڑی اور اس سے ملحقہ چکو ک کا معائنہ کیا جہا ں ژالہ باری سے فصلیں متاثر ہوئی تھیں۔ صوبائی وزیر نے شفاف سروئے کے ذریعے نقصانا ت کا اندازہ لگا کر ڈیٹا مرتب کرنے اور فوری امداد کے طور پر متاثرہ ایک ہزار خاندان میں فوڈ ہیمپردینے کی ہدایت کی اور علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔معائنہ کے موقع ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ ،ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خانہ ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے کاشت کارو ں سے آبیانہ و دیگر سرکاری واجبات کی وصولی موخر کرتے ہوئے شفاف بنیادوں پر سروئے کے ذریعے متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے آویزاں کیاجائے۔انہو ں نے متاثرین سے کہا کہ قدرتی آفات پر قابوپانا ممکن نہیں ہے تاہم مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گااور ان کی ہر ممکن مالی معاونت کے لیے پی ڈی ایم ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے گی۔صوبائی وزیر نے فوری طور پر ژالہ باری سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں فوڈ ہیمپرتقسیم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں جہاں جہاں ژالہ باری سے فصلیں متاثرہ ہوئی ہیں ان کاشتکا روں کی فہر ستیں مرتب کرکے پی ڈی ایم ائے کو ارسال کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئیںہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اے سی چوبارہ ،متاثرہ علاقے کے متعلقہ پٹواری اور نمبردار پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(محمد صدیق پرہار سے) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 28اپریل کو لیہ آمد متوقع،لیہ تونسہ پل کا افتتاح کریں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔جنوبی پنجاب کی ترقی مسلم لیگی قیادت کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے سینئر صحافی چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان عبدالرحمن فریدی کی رہائش گاہ پر ان کی تائی امی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت میاں برادران کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے آج ملک میں سی پیک منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے آئندہ کچھ دنوں میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کی ترقی مسلم لیگی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے 28اپریل کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لیہ دورہ کا ٹائم دیا ہے دورہ لیہ کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف لیہ تونسہ پل کا افتتاح کرنے کے علاوہ دیگر میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں بلا تخصیص ترقیاتی کام کروائے ہیں لیہ شہر میں سوئی گیس کی سپلائی کا منصوبہ اپنے تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ لیہ شہر کے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے ۔جس سے عوام کو بلا تعطل بجلی کی سپلائی ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ سے گذرنے والی ریلوے ٹریک سی پیک کا حصہ بن چکی ہے جبکہ لیہ کی حدود میں پاک چائنا منصوبہ کے تحت زرعی انڈسٹریل زون بنانے کا سروے بھی مکمل ہوچکا ہے ان منصوبہ جات کی وجہ سے ضلع لیہ میں ترقی کے دروازے کھل جائیں گے اور علاقہ میں بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔