مالیاتی بحران کے باوجود لیبیا میں آپریشن کامیاب رہا،نیٹو

nato fogh

nato fogh

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ مالیاتی بحران کے باوجود لیبیا میں آپریشن کامیاب رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بخارسٹ میں پارلیمانی اسمبلی کے 57 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران راسموسین نے کہا کہ عالمی معاشی بحران کے دبا کے باوجود ہم نے لیبیا میں یونیفائیڈ پروٹیکٹر آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ اجلاس میں نیٹو کے 28 اتحادی ممالک کے اراکین اسمبلی شریک تھے۔ راسموسین نے کہا کہ وہ آپریشن کے طریقہ کار سے پوری طرح مطمئن ہیں اور آپریشن یک جہتی کی ایک مثال ہے۔