متاثرین سیلاب کے لئے ایمرجنسی ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا

flood

flood

اسلام آباد: سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سیلاب نے ایمرجنسی ریلیف فنڈ قائم کردیا ، ہر سینیٹر اپنی تنخواہ میں سے 25 ہزار روپے جمع کرائے گا۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سیلاب کا اجلاس مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر سیمی صدیقی کی سربراہی میں پروکیورکمیٹی بھی بنائی گئی جو سیلاب زدگان کے لیے امدادی اشیا خریدے گی۔ اس سے پہلے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سینیٹر ساجد حسین زیدی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی سندھ کی بیٹی امدادی اشیا غریبوں کے بجائے امیروں میں بانٹ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے لیے مختص فنڈز کے استعمال کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ سینیٹر گل محمد لاٹ نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔