محسن حسن خان قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر

mohsin khan

mohsin khan

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر محسن حسن خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔  محسن خان اس سے پہلے انیس سو اٹھانوے میں کامن ویلتھ گیمز کے لئیپاکستان کی اے ٹیم کے کوچ بنائے گئے تھے لیکن وہ اسمیں ناکام رھے تھے۔ وہ صرف سری لنکا سیریز کے لئے عبوری کوچ ھوں گے اور اس دوران پی سی بی کوچ کی تلاش جاری رکھے گا۔
پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف سیریز اور دورہ بنگلہ دیش کے لئے آٹھ رکنی ٹیم انتظامیہ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ مینیجر اور کرنل نوشاد علی اسسٹنٹ مینیجر ہوں گے۔ اعجاز احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کرنل وسیم احمد سیکیورٹ مینیجر، صبور احمد ٹرینر، فیصل حیات فزیو، طلحہ بٹ کرکٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔