مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت بن گئی: سروے

PML-N

PML-N

انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ نے سیاسی جماعتوں کی مقبولیت سے متعلق سروے جاری کر دیا، مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت بن گئی، تحریک انصاف دوسری پوزیشن پر ہے۔
سروے کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے (ن) لیگ کی مقبولیت اٹھائیس فیصد سے بڑھ کر بتیس فیصد ہو گئی۔ تحریک انصاف کی مقبولیت چوبیس فیصد سے کم ہو کر اٹھارہ فیصد تک آگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت پہلے کی طرح چودہ فیصد ہی ہے۔ ق لیگ کی مقبولیت بھی پہلے کی طرح دو فیصد ہے۔ سروے کے مطابق پنجاب میں (ن) لیگ کی مقبولیت انچاس فیصد، تحریک انصاف کی انیس فیصد، پیپلز پارٹی کی آٹھ فیصد ہے۔ سندھ میں (ن) لیگ کی پوزیشن چھ فیصد سے بڑھ کر آٹھ فیصد، پیپلز پارٹی کی انتالیس فیصد سے کم ہو کر بتیس فیصد ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں (ن) لیگ کی مقبولیت نو فیصد سے بڑھ کر بارہ فیصد، پی ٹی آئی کی تیس سے بڑھ کر بتیس فیصد ہو گئی۔ بلوچستان میں (ن) لیگ کی مقبولیت آٹھ فیصد سے بڑھ کر تیرہ فیصد، پیپلز پارٹی کی مقبولیت پانچ فیصد سے بڑھ کر اٹھارہ فیصد ہو گئی۔