مظفر گڑھ: جمشید دستی کی ایم ایس سوشل سکیورٹی اسپتال کو دھمکیاں

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ہاتھوں قانون کی بالا دستی پامال، سوشل سکیورٹی اسپتال مظفر گڑھ میں عملے نے ایم ایس کے خلاف احتجاج کیا تو جمشید دستی بھی پہنچ گئے اور ایم ایس ڈاکٹر مبشر کو ان کے دفتر میں جا گھیرا۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایم ایس کو سر عام دھمکیاں دیں، اس پر بھی جی نہ بھرا تو انہیں آفس سے نکال دیا۔

دوسری جانب جمشید دستی نے ڈاکٹر مبشر پر کرپشن اور نااہلی کا الزام بھی لگا ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ عملے کے لوگ اور اسپتال آنے والے مریض ایم ایس سے تنگ ہیں۔

اگر وہ نہ بچاتے تو مشتعل افراد ایم ایس کی جان لے لیتے۔ اسپتال میں پورا دن جھگڑا رہنے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔