معاشی تعلقات استوارکرنا پاک بھارت مفاد میں ہیں،حاجی غلام علی

Haji Ghlam Ali

Haji Ghlam Ali

ایف پی سی سی آئی کے صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل اور اختلافات کے خاتمہ کے لئے مخلصانہ خواہش اور کوشش کی ضرورت ہے ۔ ٹیرف اور نان ٹیر ف رکاوٹیں دور کرکے خطے کے دونوں بڑے ممالک تیز تر معاشی و اقتصادی ترقی کے ثمرات حاصل کرسکتے ہیں ۔
بھارت میں انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ہرش مریوالہ نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدرحاجی غلام علی نے کہا کہ کہ معاشی تعلقات استوار کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ بھارت اور پاکستان کومعاشی فوائد کے حصول اور تجارتی تعاون کیلئے اقداما ت ہونے چاہئیں ۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ انڈیا ایک بڑا ملک ہے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تجارت میں مراعات کے حصول میں بھارت کوہماری مددکرنی چاہیئے دونوں ممالک میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں جن کے استعمال سے ہم صنعت و تجارت ،توانائی اور انفراسٹر کچر کو بہتر بناسکتے ہیں ۔ دونوں ممالک آزادانہ ویزا پالیسی اپنا کر تجارت کو مزید بہتر بناسکتے ہیں ۔ ریل کاراستہ کھول کرباہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کیاجاسکتاہے ۔
انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان خوشگوار تجارتی تعلقات کے مثبت اثرات ،علاقائی تجارت بالخصوص سارک ممالک کے درمیان باہمی تجارت پر بھی مرتب ہونگے ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر سینیٹر حاجی غلام علی کی تقریر پر ہال تالیوں کی گونج سے بھر اٹھا۔