مفاد پرست عناصر الگ صوبے کی بات کرتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا

Qaimٹنڈو محمد خان : وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں اقتدار بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ ٹنڈو محمد خان کے قریب شہید ڈاکٹر اسماعیل اوڈھیجو کی برسی کے موقع پرخطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جانیں قربان کرنے والے ورکرز صرف پیپلز پارٹی میں موجود ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر الگ صوبے کی بات کرتے ہیں جبکہ انھوں نے کبھی بھی کسی قوم کے خلاف بات نہیں کی۔