مقبوضہ کشمیر: بس کھائی میں جا گری ، 21 افراد ہلاک

BusAccident

BusAccident

مقبوضہ جموں کشمیر میں بس کھائی میں جا گری ، جس میں اکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونجھ میں پیش آیا ۔ مسافر بس سرن کوٹے سے پونجھ آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں اکیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔