ملازمین کا آج بھی دھرنا، ریلوے کا پہیہ جام

railway protest

railway protest

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ملازمین کا آج بھی دھرنا جاری ہے، ریلوے کا پہیہ جام کردیا گیا ہے ۔ لاہور میں انجن شیڈ پر بھی ملازمین کا قبضہ ہو گیا ہے۔
ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورریلوے کے آٹھ بڑے کنکشن منقطع کے خلاف آج دوسرے روزبھی ریلوے ملازمین ہڑتال جاری رکھی اورٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل رہی، کوئٹہ میں ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ریلوے کے آٹھ بڑے بجلی کنکشن کی منقطع کرنے کے خلاف آج دوسرے روزبھی ریلوے ملازمین نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے صبح کوئٹہ سے لاہورجانیوالی کوئٹہ ایکسپریس کوجانے سے روکے رکھا،بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن ،ریلوے کالونی اندھیرے میں ڈوب گئی اورملازمین نے بجلی کی منقطع ہونے پر کام بند کر دی۔
ریلوے ملازمین کوڈی ایس ریلوے کوئٹہ نے مذاکرات کی دعوت دی ہے جبکہ ریلوے ذرائع مطابق عارضی طورپر واپڈانے ریلوے اسٹیشن اورکالونی کی بجلی بحال کر دی ہے۔