ملکہ کی خبریں 22/2/2018

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) علاقہ کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر چوہدری فضل حسین مرحوم آف پلاہوڑی کی نواسی چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ و نگ کویت، چوہدری انصر جاوید، چوہدری اسد محمود کی بھانجی، بریگیڈئیر (ر) چوہدری محمد ارشد اور چو ہد ری نا صر بشیر رو پیر ی کی قر یبی عز یزا ور ا نصا ف ہا ئو س رو پیری کے سر برا ہ چو ہد ری و سیم سر ور کی صا حبز ا دی شا ر قہ و سیم نے ایم بی بی ا یس کا امتخا ن نما یا ں نمبر و ں کے سا تھ پا س کر لیا ۔ انہو ں نے اپنے نانا مر حو م ڈا کٹر چو ہد ر ی فضل حسین کی رو ایا ت کو بر قر ار ر کھتے ہو ئے ایم بی بی ایس کا ا متخا ن نما یا ں نمبر و ں سے پا س کیا ہے ۔ فیملی ممبر ان اور علا قہ بھر کی سیا سی سما جی شخصیا ت نے چو ہد ری و سیم سر و ر کو مبا ر کبا ددی ہے اور نیک خو ا ہشا ت کا ا ظہا ر کیا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان سے) صوبیدار (ر)چو ہد ری محمد اقبال پلا ہو ڑ ی جی ایف سی فین گجر ات ،چوہدری گلزار حسین محکمہ صحت ،چوہدری محمد فیاض (برازیل)کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں ۔موحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان گائوں پلاہوڑی میں ادا کر دی گئی ہے ،نماز جنازہ میں چوہدری محمد آصف کوٹلہ ،چوہدری یاسین پٹواری ۔ماسٹر (ر ) محمد شریف ملک آف ملکہ ۔سابق چیئرمین گلیانہ ملک غلام حیدر ملکہ۔ملک افتخار احمد اعوان۔زاہد مصطفی اعوان صحافی فرانس، ملک ثناء اللہ اعوان شاہین ٹریڈرز ملکہ۔چو ہد ری لیا قت علی سیا ل وا ئس چیئر مین ، الحا ج چو ہد ری ا عجا ز ا حمد ہنجر ا کو نسلر کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع میں سوشل سیکٹر اور ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے یکساں توجہ دی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیساتھ صحت اور تعلیم کے اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس اسٹیڈیم کوٹلہ ارب علی خان، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ، بنیادی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر، ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ 13ملین روپے لاگت سے کوٹلہ ارب علی خان سپورٹس اسٹیڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے ، اسٹیڈیم کا بیشتر تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے اور فزیکل پراگریس80فیصد تک ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقی کام بھی مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنائے۔ بنیادی مرکز صحت بھاگ نگر کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور عوامی نمائندوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں ہیلتھ ویک کے سلسلہ میں لگائے گئے سکریننگ کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بی ایچ یو بھاگ نگر اور بی ایچ یو گورالہ کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، مزید تین بنیادی مراکز صحت کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ بی ایچ یو بھاگ نگر دیگر طبی سہولیات کے ساتھ زچہ و بچہ سہولیات کے حوالے سے نہایت عمدہ پرفارمنس کا حامل ادارہ ہے، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1034کی ایمبولینس کے ذریعے مریض کی مفت ایک سے دوسرے ہسپتال منتقلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کے شعبہ ایمرجنسی، میڈیکل سٹور، وارڈز، لیب کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور نے لینڈ ریکارڈ سنٹر، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مرالہ اور پنجن کسانہ کے علاقہ میں بھٹہ خشت کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو ا کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر اے سی کھاریاں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات، افسران وعملہ کے رویہ بارے دریافت کیا اور ہدایت کی کہ فرد اجراء ، انتقالات اور دیگر امور کیلئے آنیوالے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورہ کے موقع پر اے سی کھاریاں نے اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی اور سکول میں صفائی،سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پنجن کسانہ میں بھٹہ خشت کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے، چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔