ملکی مفاد اور وقار کے خلاف کوئی کام نہیں ہو گا۔ گیلانی

Gilani

Gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملکی وقار اور مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو دورہ بھارت نجی نوعیت کا ہے اور کافی عرصے سے اجمیر جانے کی خواہش رکھتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مہیا کیئے جائیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حافظ سیعد کے معاملے پر کل ہی امریکی نائب وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت سے جو بھی مزاکرات ہوں گے اس پر قوم کو اعتماد لیں گے۔