ملک بھر میں قدرتی آفات سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی

gilani namaz

gilani namaz

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس کی مسجد میں نماز ظہر ادا کی۔ نماز کے بعد صدر آصف علی زرداری کی اپیل پر سندھ میں حالیہ سیلاب، ڈینگی وائرس اور ملک میں قدرتی آفات سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاوس کی مسجد میں ملک کی سلامتی ، کراچی میں امن و امان کی بحالی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی گئی جس میں سینٹ میں قائڈ حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹرز اراکین پارلیمنٹ اور دو نوں ایوانوں کے اعلی افسران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
وزیرداخلہ رحمان ملک اور پولیس افسران نے فیصل مسجد میں نماز ظہر ادا کی اور خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم پر رحم فرمائے اور ان قدرتی آفات اور مصیبتوں سے نجات عطا فرمائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے وفاقی دارلحکومت کے تمام سینکڑز اور دیہی علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرئے کرانا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی مدد کے لیے خون ٹیسٹ کی دو مشینیں لاہور بھجوائی جا رہی ہیں۔