ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں 8 روپے اضافہ

Poultry

Poultry

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سرد ہواوں نے جیسے ہی اپنا رخ بدلہ عوام نے کی جانب سے مرغی کی طلب میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث اس کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہو گئیں ہیں۔

کراچی میں زندہ مرغی 8 روپے اضافے سے 140 روپے کلو جبکہ گوشت 235 روپے کا ہو چکا ہے ، لاہور میں زندہ مرغی 130 جبکہ گوشت 215 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 136 روپے جبکہ گوشت 225 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔