ملک بھر میں 4630 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو گئی

dengue fever

dengue fever

قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں چار ہزار چھ سو سے زائد ڈینگی کیسز کی تصدیق کر دی۔ پنجاب میں ڈینگی مریصوں تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اب تک پورے ملک میں ڈینگی کے 5200 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 4630مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے صوبہ پنجاب ڈینگی کے 4271تصدیق شدہ مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سندھ میں 195،خیبر پختونخواہ 26، آ زاد کشمیر 5، جبکہ صوبہ بلوچستان میں اب تک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آ یا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آ باد کے مختلف ہسپتالوں اب تک ڈینگی کے 297کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 133مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں اب بھی ڈینگی کے ایک درجن سے زائد تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں قومی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے باعث اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد ، کراچی ، نوشہرہ میں ایک  ایک  جبکہ سب سے زیادہ آ ٹھ افراد لاہور میں ڈینگی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس قابل علاج مرض ہے اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈینگی سے بچا کے لئے ملک بھرکے دیگر شہروں کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آ باد کے تمام ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سی ڈے ای کی جانب سے اس وبا سے بچاکے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔