ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان

rain

rain

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ ،جنوبی پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ بعض مقامات پر بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختوامیں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورشدید بارشوں کی وجہ سے صوبہ سندھ میں مذید سیلابی صورتحال اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور کراچی سمیت صوبہ سندھ ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب ، سوبہ سندھ ، زیریں خیبر پختونخوااور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کوئٹہ 45 ، بہاولنگر 35 ، بہاولپور 28 ، فیصل آباد 27 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان 26 ، ساہیوال 22 ، قلات19 ،شورکوٹ18 ، مٹھی 17 ، میانولی16 ، ڈی آئی خان 14 ، ڈی جی خان 13 ، جھنگ 12 ، خانپور11 ، ٹھٹھ 10 ، رحیم یار خان 9 ، بدیں 8 ، اوکاڑہ اور سکھر7 اور چھور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سومووار کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد 35 لاہور 33 کوئٹہ 33 مظفر آباد 35 ملتان 31 کراچی 39 پشاور36 گلگت  33 مری  25 فیصل آباد میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔