ممبئی:فلمٹیل می او خدا کی تشہیر ی تقریب

TellMe OhKhuda

TellMe OhKhuda

بھارت کے شہر ممبئی میں ہیما مالنی کی ہوم پروڈکشن ٹیل می او خدا کی تشہیر ہوئی۔ جس میں دھرمندر سمیت دیگر ستارون نے شرکت کر کے چارچاند لگا دیئے۔ فلم ٹیل می او خدا میں ایشا دیول مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے زندگی نے سب کچھ دیا۔لیکن کہانی اس وقت نیا رخ اختیار کر تی ہے جب فلم کی ہیروئن کو یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ جنہیں اپنے والدین سمجھ رہی ہے درحقیقت اس کے اصل ما ں باپ نہیں ہیں۔ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے جس میں کوئی آئیٹم سانگ نہیں۔ ٹیل می او خدا میں دھرمندر،ونود کھنہ،رشی کپور بھی اہم کردار ادا کرر ہے ہیں۔ فلم اٹھائیس اکتوبر کو بھارت بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے