ممبئی انڈینزچیمپئنز کی چیمپئن بن گئی،فائنل میں بنگلورناکام

Mumbai

Mumbai

ممبئی انڈینز تیسری چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی جیت کر چیمپئنز کی چیمپئن بن گئی۔ فائنل میں رائل بنگلور چیلنجزاکتیس رنز سے ہارگئی۔
چنائی میں فائنل کا ٹاس جیت کر ہربھجن سنگھ نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ممبئی انڈینز ٹیم آخری گیند پر ایک سوانتالیس رنزبناکر آٹ ہوئی ۔جیمزفرینکلن نے اکتالیس اورسنیل یادیوچوبیس رنزبناکر نمایاں رہے ۔بنگلور کے راجو بھٹکل نے تین اورکپتان ڈینیئل وٹوری نے دوکھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
فائنل میں ایک سوچالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں گذشتہ دو میچوں میں دوسوچودہ اور دوسورنز کاٹارگٹ پوراکرنے والی بنگلور کی ٹیم ایک سوآٹھ رنز پر ہمت ہارگئی۔ ٹیم کوفتوحات سے ہمکنارکرنے والے تلکا رتنے دلشن ستائیس ، کرس گیل پانچ اور ورات کوہلی صرف گیارہ رنز بناسکے۔
ممبئی انڈینز کے کپتا ن ہربھجن سنگھ نے تین وکٹ لئے۔ مالنگا احمد اور چاہل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ہربھجن سنگھ میچ اورمجموعی طور پردس وکٹیں لینے والے لاستھ مالنگاٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے۔دوسنچریز سمیت تین سو اٹھائیس رنز بنانے پر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیاگیا۔