ممبئی : شاہ رخ کے ستارے گردش میں، کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑ گئی

shahrukh khan

shahrukh khan

ممبئی : کنگ خان کے ستارے ہیں گردش میں ، لندن سے واپسی پر زیادہ سامان رکھنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
لگتا ہے کنگ خان کی قسمت ان دنوں ان کا ساتھ نہیں دے رہی۔۔فلم کی کامیابی کی خوشی میں جب پارٹی کی تو شیو سینا کو ان کی خوشی ایک آنکھ نہ بائی اور دے دیاکنگ خان کو ولن کا خطاب، ابھی اس معاملے سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ ایک اور مصیبت ان کی منتظر تھی ۔
بڑے جوش و خروش سے شاہ رخ اپنی چھٹیاں منانے کے بعد ہالینڈ اور لندن سے واپس آئے تھے کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں پکڑے گئے ۔ایک دو نہیں پورے بیس کلو زیادہ سامان رکھنے کی وجہ سے آگئی شاہ رخ کی شامت اور انھیں ڈیڑھ لاکھ روپے کسٹم اداکرنا پڑاتب ہی جان چھوٹی۔