منصور زمان ، فرحان محبوب اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں

mansoor zaman

mansoor zaman

سابق پاکستان نمبر ون منصور زمان اور فرحان محبوب نے چیف آف آرمی سٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں منصور زمان نے وقار محبوب جبکہ فرحان محبوب نے نے یاسر علی بٹ کو شکست دی،،پہلے سیمی فائنل میں منصور زمان نے وقار محبوب کو ایک سخت مقابلے بعدتین دو کے مجموعی اسکور سے شکست دی ،،دوسرے سیمی فائنل میں فرحان محبوب نے یاسر بٹ کو گیارہ چھ، آٹھ گیارہ، گیارہ پانچ، اور گیارہ نو سے ہرایا، چیمپیئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔