موجودہ مالی بحران کے باوجود امریکا دیوالیہ نہیں ہوگا، جو بائیڈن

joy baiden

joy baiden

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کاکہنا ہے کہ موجودہ مالی بحران کے باوجود امریکا دیوالیہ نہیں ہوگا۔جبکہ چین اور امریکا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے جسے مل کر حل کرنا ہوگا۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے چین میں پانچ روزہ دورے کے آخری روز چینگ ڈو میں شی شوان یونیورسٹی طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ چین اور امریکا کو ایک جیسے کئی مسائل درپیش ہیں۔کئی مقاصد اور ذمہ داریاں بھی ایک سی ہیں جن پر دونوں ممالک کے جنرل اور سفارتکار بات کرچکے ہیں،جتنا ہم مل کر کام کریں گے ہمارے لوگوں اور دنیا کو فائدہ ہوگااور چین اپنے شہریوں اور طلبا کے درمیان خوشگوار تبادلہ پسندی کو فروغ دے۔انہوں نے کہا کہ موجود حالات میں نا تو امریکا دیوالیہ ہوا ہے اور ناکبھی ہوگا۔تاریخی بحران اور خراب کریڈٹ ریٹنگ کے باوجود امریکا اب بھی بہترین سرمایہ کار ہے۔