میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے بھائی عباس شریف سپرد خاک

Muhammad Abbas Sharif Condolences

Muhammad Abbas Sharif Condolences

لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے بھائی میاں عباس شریف کو رائیونڈ میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

میاں عباس شریف کو جمعہ کی نماز کے بعد بجلی کا تار چھو جانے کے باعث تشویشناک حالت میں شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی عمر اٹھاون برس تھی۔

میاں عباس شریف نے سوگواروں میں دو بیٹے دو بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی۔ وہ انیس سو ترانوے میں لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تاہم بعد میں انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ نماز جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف، سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے، سابق ضلع ناظم لاہور میاں عامر محمود، ہمایوں اختر، قاسم ضیا اور ن لیگ کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔