میرے ساتھ 50اراکین سندھ اسمبلی ہیں،ذوالفقارمرزا

Zulfiqar mirza

Zulfiqar mirza

سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ سندھ کے پچاس ایم پی ایز ہیں۔  ذوالفقارمرزا نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔اپنے خلاف جلوسوں کے سوال پر ذوالفقارمرزا نے کہاکہ وہ بھی کراچی بند کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزامن کمیٹی دہشت گرد نہیں۔