میمو اسکینڈل کی تحقیقات سے طارق کھوسہ کی معذرت

tariq

tariq

سپریم کورٹ کی جانب سے میمو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم کئے جانے والے کمیشن کی سربراہی سے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے طارق کھوسہ نے انکار کردیا ہے۔
سپریم کورٹ سے وابستہ ذرائع کے مطابق طارق کھوسہ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بذریعہ ای میل آگاہ کردیا ہے۔ تاہم ابھی تک طارق کھوسہ کی جانب سے اس کی تصیدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق طارق کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے نام پر اعتراض کیا جاچکا ہے، جس کی وجہ سے انہیں سربراہی سے معذرت کرنا پڑی۔ طارق کھو سہ سے جب رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے بھی انکار کردیا۔ دوسری جانب رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ طارق کھوسہ کے انکار کی ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
یاد رہے طارق کھوسہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے کافی سرگرم رہے لیکن حکومت پاکستان نے ترقی دینے کے بہانے سپریم کورٹ کی مرضی کے خلاف ان کا ٹرانسفر کر دیا تھا۔