میمو گیٹ تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس 2 جنوری کو طلب

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ کے حکم پر میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا اجلاس دو جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور سابق پاکستانی سفیر سمیت سات افراد کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
عدالتی حکم پر میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس دو جنوری کو بلایاگیا ہے۔ میمو گیٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی، امریکی فوج کے سابق جنرل مائیک مولن کے سابق ترجمان جیمز جونز اور سیکریٹری خارجہ سمیت سات افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔